عید سعید غدیر عید ولایت و امات
Saturday, 14 June 2025، 02:13 PM
ہو مبارک اے محبان علی عید غدیر
مل گیا دونوں جہاں کا آسرا مولا علی
تاریخ بشریت میں رونما ہونے والا عظیم الشان اجتماع جسکے نہ صرف صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم گواہ ہیں بلکہ ملائکہ، چرند و پرند، زمین و زمان،عرش و سماء اور سب سے بڑھ کر خود خدا وند متعال اس واقعہ کے گواہ ہیں اور قرآن کریم میں اسکی گواہی دی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس مسلم الثبوت واقعہ کا کوئی باضمیر انسان انکار کر ہی نہیں سکتا ہے۔ اس میں کسی بھی طرح کا شک و شبہہ کی گنجائش نہیں ہے۔ اس واقعے کو صرف شیعوں نے ہی نہیں بلکہ اہلسنت محدثین و مورخین نے بھی کثرت کے ساتھ ذکر کیا ہے۔
غدیر کا عظیم واقعہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے آخری حج کے موقع پر غدیر خم میں رونما ہوا۔