اسلامی ممالک اسرائیل سے ہر طرح کا تعلق قطع کرلیں
اسلامی ملکوں کو چاہئے کہ وہ صیہونی حکومت سے اپنا ہر طرح کا رابطہ منقطع کرلیں : رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسلامی ملکوں کو چاہئے کہ وہ صیہونی حکومت کی سیاسی اور اقتصادی رگ حیات کاٹ کر اس سے اپنا ہر طرح کا رابطہ منقطع کرلیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے انقلابی تحریک اور مسلط کردہ جنگ کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تہران کے شہدا کی یاد میں کانفرنس منعقد کرنے والی کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے غزہ جیسے انتہائی اہم مسئلے پر اسلامی ملکوں کے رویہ اور کارکردگی پر تنقید کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی ممالک کے حکام نامناسب رویہ اور غزہ کے باشندوں کے سامنے تمام تر مشکلات اور مصائب و آلام کے باوجود، جیسا کہ قرآن کریم میں ارشاد ہوتا ہے، اللہ صاحبان ایمان کے ساتھ ہے اور جہاں بھی ہوں گے وہ فاتح اور کامیاب رہیں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ غزہ کے عوام کی فتح اور کامیابی یقینی ہے اور خداوند عالم عنقریب یہ فتح و کامرانی امت مسلمہ کو دکھائے گا اور پوری دنیا کے مسلمان اور خاص طور پر فلسطین اور غزہ کے عوام کے دل خوش ہوجائیں گے.
مزید تفصیلات 👇
🪀https://chat.whatsapp.com/Gf2NJlIw2IdJ16RkvvflQW
🌍http://www.Ifkarenaab.com
🌐https://ifkarenaab.blog.ir
👤 https://www.facebook.com/profile.php?id=100090455149611&mibextid=ZbWKwL
💬 https://eitaa.com/ifkarenaab
📱telegram.me/Ifkarenaab
📸 instagram.com/Ifkarenaab
┈••❃افڪـار ناب محمدیﷺ❃••┈