رہبر معظم انقلاب اسلامی کا ملتِ عظیم ایران کے نام صہیونی رژیم کی جنایت کے بعدپیغام
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ملتِ عظیم ایران!
صہیونی رژیم نے آج سحر کے وقت اپنے ناپاک اور خون آلود ہاتھوں سے ہمارے عزیز وطن میں ایک جنایت کا ارتکاب کیا اور رہائشی مقامات پر حملہ کر کے اپنی خبیث فطرت کو پہلے سے زیادہ عیاں کر دیا۔
یہ رژیم اب ایک سخت سزا کی منتظر رہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا طاقتور ہاتھ، ان شاء اللہ، اسے ہرگز نہیں چھوڑے گا۔
دشمن کے ان حملوں میں ہمارے چند کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہو گئے ہیں۔ ان کے جانشین اور ساتھی، ان شاء اللہ، فوراً اپنے فرائض کو انجام دیتے رہیں گے۔
صہیونی رژیم نے اس جنایت کے ذریعے اپنے لیے ایک تلخ اور دردناک انجام رقم کر لیا ہے اور وہ یقیناً اسے دیکھے گی۔
سید علی خامنہای
۲۳ خرداد ۱۴۰۴ ھ ش