ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کا جشن پورے ملک میں ریلیوں کی تیاریاں مکمل
ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر ہفتے کو پورے ملک میں ریلیاں نکالی جائیں ی جن میں کروڑوں افراد شرکت کریں گے
ایران کے تمام شہروں اور قصبوں و دیہاتوں میں گیارہ فروری کے جشن انقلاب کا ملین مارچ ہفتے کی صبح شروع ہو جائے گا جس میں کروڑوں کی تعداد میں ایرانی عوام شرکت کرکے اسلامی انقلاب کی امنگوں اور اقدار سے اپنی وفادار کا بھر پور اعلان کریں گے
اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کونسل کے چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ جشن انقلاب کی ریلیاں ایران کے ایک ہزار چار سو سے زائد شہروں اور اڑتیس ہزار قصبوں اور دیہاتوں میں نکالی جائیں گی۔