آیتالله العظمی مکارم شیرازی کا استکبار عالم ٹرمپ اور نیتن یاہو کے خلاف تاریخی فتویٰ
جو کوئی رہبر کو دھمکی دے وہ محارب ہے / تمام مسلمانوں پر اس کے خلاف پشیمان کن ردعمل واجب ہے۔
مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا پیغام
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
جو شخص یا حکومت, اسلامی امت اور اس کی حاکمیت کو نقصان پہنچانے کے لیے رہبری یا مرجعیت کو دھمکی دے یا (خدا نہ کرے) اس پر حملہ کرے، وہ محارب کے حکم میں ہے۔ اور مسلمانوں یا اسلامی حکومتوں کی طرف سے اس کی *کسی بھی قسم کی مدد یا تقویت حرام ہے۔
تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ دنیا بھر میں ان دشمنوں کو اپنے قول اور عمل سے پشیمان کریں، اور اگر اس راہ میں کوئی تکلیف یا نقصان برداشت کریں تو ان شاء اللہ انہیں مجاہد فی سبیل اللہ کا اجر حاصل ہوگا۔
اللہ تعالیٰ اسلامی معاشرے کو دشمنوں کے شر سے محفوظ فرمائے اور حضرت صاحب العصر والزمان (عج) کے ظہور میں تعجیل فرمائے۔
ہمیشہ کامیاب رہیں۔
۸ / ۴ / ۱۴۰۴ ہجری شمسی
29 جون 2025