افکار ناب

اسلام ناب محمدیﷺ کا علمبردار

افکار ناب

اسلام ناب محمدیﷺ کا علمبردار

افکار ناب
محفوظ شدہ دستاویزات

مقامات مقدسہ کی حفاظت میں حشد الشعبی کا کردار بے مثال رہا ہے.آیت اللہ شیخ بشیر نجفی

مقامات مقدسہ کی احفاظت میں حشد الشعبی کا کردار بے مثال رہا ہے

عراقی رضا کار فورسز حشد الشعبی کے ایک وفد نے نجف اشرف میں آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات کی ہے۔

عراقی رضا کار فورسز حشد الشعبی کے ایک وفد نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی بشیر نجفی سے ان کے دفتر میں ملاقات اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے مقامات مقدسہ کے دفاع میں حشد الشعبی کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مقامات مقدسہ کے دفاع میں کردار کو بے مثال قرار دیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے عراق کی خودمختاری اور امن کو درہم برہم کرنے کی کوششوں کے بعد، حشد الشعبی نے عراق کے مقامات مقدسہ اور عراقی عوام سمیت ان کے مال اور عزت و آبرو کے دفاع میں عظیم کردار ادا کیا۔

آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے کہا کہ ہر مؤمن کی زمہ داری یہ ہے کہ اس کے اعمال قرب الٰہی کے حصول کیلئے ہوں تاکہ وہ قبول ہوں اور مؤمن کو چاہیئے کہ وہ دین اسلام کو اپنی روزمرہ کی زندگی، سماجی زندگی اور مختلف امور میں نافذ کرے اور اپنی رفتار اور معاملات میں حرام چیزوں کے مرتکب ہونے اور گناہگار ہونے سے اجتناب کرے۔

موافقین ۰ مخالفین ۰ 23/05/05

تبصرے  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی