ناجائز صیہونی ریاست تباہی کے دہانے پر ہے: حزب اللہ
Tuesday, 28 March 2023، 07:12 PM
ناجائزصیہونی ریاست تباہی کے دہانے پر ہے:شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ عارضی صیہونی حکومت رو بزوال ہے اور تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے فلسطینی مجاہدوں کے ایثار اور فداکاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عارضی صیہونی حکومت نابود ہونے والی ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے خاتمے کا بیج اس کے اندر بویا جا چکا ہے اور ممکن ہے کہ قدرے وقت لگے مگر صابر، مجاہد اور بے لوث جد جہد کرنے والی فلسطینی قوم کے ہاتھوں یہ حکومت ضرور تباہ ہو جائے گی۔
المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے قرآن کریم کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جعلی صیہونی حکومت خداوند متعال کی مدد اور ارادے سے رو بزوال اور نابودی ہے۔
23/03/28