غیر ملکی افواج کو نشانہ بنائیں گے.یمنی فوج
غیر ملکی افواج کو بنائیں گے نشانہ.یمنی فوج
یمن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افواج ہمارا جائز اور قانونی ہدف ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ السریع نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ ملک اپنی عسکری صلاحیتوں کو بہتر بنائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی مسلح افواج دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور غیر ملکی افواج کو اپنا جائز ہدف سمجھتی ہیں۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ السریع نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج نے آٹھ سال کے دوران یمنی عوام کے چھپے اور ظاہر دشمنوں کو ان کے مقاصد کو حاصل کرنے میں ناکام بنا دیا۔
بریگیڈیئر یحیی السریع نے "مزاحمت کے آٹھ سال" نامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جنگ کے آٹھویں سال کی دہلیز پر ہیں اور ہم سب پر زور دیتے ہیں کہ یمنی عوام نے کبھی ہتھیار نہیں ڈالے اور نہ ہی کبھی ہتھیار ڈالیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران، یمن کی مسلح افواج کو ایک مجرمانہ اتحاد کا سامنا تھا جسے امریکہ نے منظم کیا اور آپریشنل اور میدان جنگ میں وار رومز کے ساتھ اس کی مدد کی۔