افکار ناب

اسلام ناب محمدیﷺ کا علمبردار

افکار ناب

اسلام ناب محمدیﷺ کا علمبردار

افکار ناب
محفوظ شدہ دستاویزات

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے ملک میں نیا ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 اپنے ایک بیان میں ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سرابراہ محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ نیا ایٹمی پاور پلانٹ مکمل طور پر ایرانی ماہرین تیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاور پلانٹ جنوب مغربی ایران کے صوبے خوزستان میں کارون ایٹمی پاور پلانٹ کے نام سے تعمیر کیا جائے گا۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے بتایا کہ کارون ایٹمی پاور پلانٹ عالمی سطح پر رجسٹرڈ ہوچکا ہے۔ محمکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے بتایا کہ یہ کارون ایٹمی پاور پلانٹ مکمل طور سے اندرونی وسائل اور توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تیار کیا جائے گا اور اس طرح ایران کو غیر ملکی ماہرین کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔

محمد اسلامی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا جس کا مقصد پیداواری عمل میں ممکنہ ابہام کی روک تھام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے نے بارہا، مغربی ملکوں اور صیہونی حکومت کے دباؤ میں آکر ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کےبارے میں غلط بیانی سے کام لیا ہے۔

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا تہران نے ہمیشہ آئی اے ای اے کے ساتھ مثبت تعاون کیا ہے اور اس تعاون کو سیاسی دباؤ سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

تبصرے  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی