افکار ناب

اسلام ناب محمدیﷺ کا علمبردار

افکار ناب

اسلام ناب محمدیﷺ کا علمبردار

افکار ناب
محفوظ شدہ دستاویزات
رمضان المبارک کے تیسویں دن کی مخصوص دعا اور مختصر توضیح

رمضان المبارک کے تیسویں دن کی دعا

أَللّـهُمَّ اجْعَلْ صِیامى فیهِ بِالشُّکْرِ وَ الْقَبُولِ عَلى ما تَرْضـاهُ وَ یَرْضـاهُ الرَّسُـولُ مُحْـکَـمَةً فُـرُوعُـهُ بِـالاُصُـولِ بِحَقِّ سَیِّدِنا مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ الطّاهِرینَ وَ الْحَمْـدُ للّه ِ رَبِّ الْعـالَـمینَ۔

ترجمہ:اے معبود! میرے اس ماہ کے روزوں کو اس طرح پسندیدہ اور مقبول فرما جس طرح تو اور تیرا رسول چاہتے ہیں، کہ اس کے فروع اس کے اصول سے پختہ تعلق رکھتے ہوں،ہمارے سردار حضرت محمد (ص) اور ان کی پاکیزہ آل (ع) کے واسطے سے ،اور تمام حمد ہے اس خدا کیلئے جو کائنات کارب ہے۔

اہم نکات

۱)خدا و رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کے مطابق عمل؛

۲)فروع دین کا اصول دین سے وابستہ ہونا؛

۳)لائق حمد فقط خدا کی ذات ہے۔

 

دعائیہ فِقرات کی مختصر تشریح

1–أَللّـهُمَّ اجْعَلْ صِیامى فیهِ بِالشُّکْرِ وَ الْقَبُولِ:

ماہ مبارک رمضان کے اس آخری دن اور آخری دعا میں خدا سے التجا ہے کہ ہمارے روزوں پر شکر اور قبولیت کی مُہر لگا دے کیونکہ قبولیت ہی وہ قیمتی پیمانہ ہے جو اطاعت کو سندِکمال اور ثمر بخش بناتا ہے؛ساتھ ہی شکر وہ توفیق ہے جو خدا اپنے بندوں کو عطا فرماتے ہوئے ہمیں شاکرین میں شامل ہونے کا موقع دیتا ہے۔

2–عَلى ما تَرْضـاهُ وَ یَرْضـاهُ الرَّسُـولُ:

خدا کی رضا میں ہی رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا ہے اور انکی ہی خشنودی میں اللہ کی رضا ہے ان کی رضا لازم و ملزوم ہے؛اور ان کی رضا اہلبیت علیہم السلام کی رضا میں مُضمر ہے جس پر شاہد شب ہجرت کی رات سے لے کر احادیث کے معتبر مضامین تک ہیں۔

3–مُحْـکَـمَةً فُـرُوعُـهُ بِـالاُصُـولِ:

دین کے مسائل ایک تقسیم کی بنیاد پر دو حصوں میں ہیں:

 

الف- اصول دین:اصول دین پانچ ہیں کہ جنمیں سے توحید ، نبوت ، اور معاد یعنی قیامت اصول دین کا جزء ہیں، اور عدل و امامت اصولِ مذہب ہیں۔

 

ب- فروع دین:فروع دین یہ ہیں: نماز، روزه، حج، زکوه، خمس، جہاد، امربه معروف ، نہی از منکر، تولیٰ و تبرّیٰ ۔

4–بِحَقِّ سَیِّدِنا مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ الطّاهِرینَ وَ الْحَمْـدُ للّه ِ رَبِّ الْعـالَـمینَ:

ہماری دعا کو محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور انکے اہلبیت علیہم السلام کے صدقے میں شرف قبولیت عطا فرما،ہمارے روزے کے بالمقابل جزائے خیر و مقبولیت کچھ اس طرح سے عنایت فرما کہ تو اور تیرا رسول اس سے راضی ہوں ؛اورتمام تعریفیں تو بَس تیری ہی ذات کو زیبا ہے اور فقط تو ہی لائقِ حمد و ثنا ہے۔

 

نتائج/دعا کا پیغام:

۱)خدا اور رسول کی بارگاہ میں طاعات و عبادات کا مقبول ہونا ضروری ہے؛

 ۲)اہل بیت علیہم السلام کے حقوق کی شناخت؛خدا کی حمد و ثنا۔

 

منتخب پیغام:کیا اب تک ہم نے سوچا ہے کہ پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلّم اور انکے اہل بیت علیہم السلام کا حق ہماری گردن پر کیا ہے؟ اہل بیت علیہم السلام کے حقوق کی رعایت، بہت ہی اہم اور ضرورى ہے،جسکی ادائیگی ہر شیعہ پر لازم ہے؛ان حقوق میں سے کچھ اہم حقوق کی جانب اشارہ کیا جاتا ہے:

۱) امیرالمؤمنین علیہ السلام اورانکی اولاد کی ولایت کو قبول کرنا؛

۲)اپنے اعمال و کردار کے ذریعہ اہل بیت علیہم السلام کی عزت و آبروکی حفاظت کرنا ؛

۳) اہل بیتِ پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلّم سے محبت و دوستی ؛

۴)ترک گناہ اور ترکِ معصیت؛تاکہ جب ہمارے اعمال امام علیہ السلام کے سامنے پیش کیے جائیں تو انکے رنج و غم کا باعث نہ بنیں؛

۵) اہل بیت علیہم السلام کی مکتب؛

۶) اہل بیت علیہم السلام کے فرامین کی اطاعت؛

۷) اہل بیت علیہم السلام کے دشمنوں سے برائت اور اظہارِبیزاری؛

۸)زیارت اہل بیت علیہم السلام؛

۹) اہل بیت علیہم السلام کی معرفت اور تعلیمات کا احیاء اور انکی ثقافت و اخلاق و کردار کی ترویج۔

 

﴿رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِینَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَیْنَا إِصْرًا کَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِینَ مِن قَبْلِنَا؛ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ؛ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنتَ مَوْلَانَا فَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْکَافِرِین﴾ (سوره بقره، آیه ۲۸۶)

 

پروردگار! اگر ہم بھول جائیں یا چوک جائیں تو ہماری گرفت نہ کر۔ پروردگار! ہم پر ویسا بوجھ نہ ڈال جیسا ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ پروردگار! ہم پر وہ بار نہ ڈال جس کے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں ہے۔ اور ہمیں (ہمارے قصور) معاف کر۔ اور ہمیں (ہمارے گناہ) بخش دے۔ اور ہم پر رحم فرما تو ہمارا مالک و سرپرست اعلیٰ ہے۔ کافروں کے مقابلہ میں تو ہی ہماری مدد فرما۔

تبصرے  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی