افکار ناب

اسلام ناب محمدیﷺ کا علمبردار

افکار ناب

اسلام ناب محمدیﷺ کا علمبردار

افکار ناب
محفوظ شدہ دستاویزات

یوم القدس

Thursday, 13 April 2023، 07:18 PM

یوم القدس " کیا ہے ؟ اور اسے کب اور کیوں منایا جاتا ہے؟ کیا اس دن کو منانا تمام انسانوں باالخصوص مسلمانوں کی شرعی ذمہ داری ہے؟عالمی یوم القدس

یوم القدس کا دن ایک علامتى دن ہے جس میں ظلم و طاغوتیت کے خلاف مظلومین کے حق میں اور مسلمانوں کے حقوق کى خاطر آواز اٹھائى جاتى ہے ۔ اس دن کے ذریعے مسلمانوں کے بڑے بڑے مسائل کو زندہ رکھا جاتا ہے اور اس کو حل کرنے کے لیے اقدام کرنے پر زور دیا جاتا ہے ۔ 

🔻عالم اسلام میں اس وقت سب سے حساس مسئلہ اسرائیل کا ناجائز وجود اور فلسطینیوں پر ظلم و تشدد ہے ۔ امام خمینى رح نے ماہِ مبارک رمضان کے آخرى جمعہ کے دن کو یوم القدس قرار دیتے ہوئے عالم اسلام میں بسنے والے تمام مسلمانوں کو دعوت دى کہ وہ فلسطینى مظلومین اور اسرائیل کے ناجائز ظالمانہ تسلط کے خلاف گھروں سے نکلیں اور احتجاج کریں ۔ نیز اس کے ذریعے مسلمانوں کو فلسطینى قوم کے جائز حقوق کى ادائیگى کى طرف ابھارا جائے اور عالم اسلام کو اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کے خلاف بیدار اور چوکنا کیا جائے ۔ 

🔹حضرت امام خمینى رح کى آواز پر لبیک کہتے ہوئے پورى دنیا کے مسلم اور غیر مسلم ممالک میں مظلومین کے حق میں ماہِ مبارک رمضان کے آخرى جمعہ کو القدس کے نام سے احتجاج برپا کیا جاتا ہے جس کے مقاصد درج ذیل ہیں : 

۱) عالم اسلام کو پیش آنے والا خطرات سے آگاہ کرنا اور ان خطرات کے لیے کسى اقدام پر ابھارنا 

۲) اسرائیلى اور صیہونى دشمن کے خلاف آواز اٹھانا اور اس کى سازشوں کو برملا کرنا 

۳) عالم اسلام کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھانا اور وحدتِ اسلامى کا مظاہرہ کرنا 

۴) فلسطین کى آزادى کى خاطر اور ان کے حقوق کى پامالى کے خاتمے کى خاطر اسلامى یکجہتى اور وحدت کا مظاہرہ کرنا اور دشمن کو للکارنا 

۵) قبلہِ اوّل کى آزادى اور صیہونى ناجائز قبضہ کے خلاف آواز بلند کرنا 

۶) مسلمانوں کو عالم اسلام کو در پیش مسائل سے غفلت و مد ہوشى سے باہر نکالنا ۔ 

🔹القدس کا اہتمام کرنا اور اس کو منعقد کرنا جہاں ہمارا شرعى وظیفہ ہے وہاں انسانیت کى رو سے بھى تقاضا ہے کہ مظلومین کے حق میں کوششیں کى جائیں ۔ الکافى کى صحیح السند روایت کے مطابق وہ شخص مسلمان نہیں ہے جو شخص ایسى حالت میں صبح کرے کہ مسلمانوں کے امور کا اہتمام نہ کرتا ہو ۔

تبصرے  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی