جوبلائیں نازل ہوتی ہے کیا انکوکم کیا جاسکتا ہے؟ کرنے کا راہ حل کیا ہے
مارچ 6, 2023
”ظہور“ سے پہلے کی بلاؤں کو کم کرنے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ ہمیں چاہیے کہ پہلے بلاؤں کے فسلفہ پر غور کریں اور یہ جان لیں کہ ان بلاؤں کا مقصد ولیّ اللہ (امام زمانہؑ) کی ولایت کے حوالے سے ہماری معرفت میں موجود کمیوں کی تلافی کرنا ہے تا کہ ہم یہ جان لیں کہ: 1……یہ دنیا ولی خدا کے بغیر مینج نہیں کی جا سکتی؛ 2……اور یہ بھی جان لیں کہ آج وہ کونسے خائن ہیں جو دنیا کو چلا رہے ہیں اور لوگوں کو ان بلاؤں کا شکار کر رہے ہیں.
ان بلاؤں کا فلسفہ اس کے علاوہ کچھ نہیں کہ لوگ اس بات کی طرف متوجہ ہو جائیں کہ پوری دنیا کا نظام چلانا ان فاسد اور مفسد افراد کے بس کی بات نہیں جیسا کہ اس وبائی بیماری (کرونا) کے بارے میں کچھ خبریں بتا رہی ہیں کہ یہ انسانیت کے خلاف اور استکبار کے مقابلے میں کھڑی مزاحمت کے خلاف ایک حیاتیاتی جنگ (Biological Warfare) ہے. دنیا پر مسلط نظام کی نظر میں آج اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ وہ پوری دنیا کو جان لیوا وائرسز سے بھر دے.
اگر یہ معاملہ اور بھی واضح ہو جائے تو لوگ اس بات کی طرف متوجہ ہو جائیں گے کہ یہ بیماری خود انسان کی بنائی ہوئی ہے اور یہ ان ظالمین کے ذریعے بنی ہے جو اپنی حکومت کو جاری رکھنا چاہتے ہیں.
ضروری ہے کہ ہم کم تر ظلم اور کم تر بلاؤں کے ذریعے ہی ولیّ اللہ کی حکومت کی طرف متوجہ ہو جائیں؛ یعنی یہ تبلیغ، انسانوں کو تعلیم دینا اور انسانوں کا بامعرفت ہونا وہ چیز ہے جو ان بلاؤں کی جگہ کو پْر کر سکتی ہے! جتنا جتنا ہم حکومتِ ولیّ اللہ کی ضرورت کی معرفت پھیلانے میں سستی کا مظاہرہ کریں گے اتنا ہی یہ بلائیں ان کمیوں کی تلافی کریں گی!!