اسرائیل داخلی سقوط کا شکار ہے۔امام جمعہ نجف اشرف
Saturday, 8 April 2023، 10:25 PM
اسرائیل داخلی سقوط کا شکار ہے۔امام جمعہ نجف اشرف
حجت الاسلام والمسلمین صدر الدین قبانچی نے کہا: اسرائیل میں مسلسل گیارہویں ہفتے سے حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں اور یہ ملک داخلی سقوط کا شکار ہے۔
عراق کے شہر نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین صدر الدین قبانچی نے سرکاری ٹی وی پر عراقی قبائل کا تمسخر اڑائے جانے والی "الکاسر" نامی فلم کے نشر کرنے پر پابندی لگانے کے عمل کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے مزید کہا: عراق کے جنوبی علاقوں کے قبائل نے مرجعیت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے موصل اور الانبار کو داعش کے چنگل سے آزاد کرایا تھا۔ کیا اس قسم کی فلم کا نشر کرنا ان کے حق میں انصاف ہے؟
نجف اشرف کے امام جمعہ نے اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: گیارہ ہفتوں سے یہ مظاہرے جاری ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملک داخلی سقوط کا شکار ہے۔
23/04/08