جوانوں کیلئے امیر المؤمنین ،بہترین نمونہ عمل
Saturday, 18 February 2023، 10:37 PM
18 فروری 2023
جوانی اور عُنْفُوانِ شبَاب کے دور میں امیر المؤمنین علیہ السلام کی شان و شوکت، ایک لازوال مثالی نمونہ ہے جسے تمام جوان اور نوجوان اپنے لئے نمونہ عمل قرار دے سکتے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں اپنی جوانی کے دوران تمام شعبوں میں آپ نے ایک بے لوث عنصر، ذہین انسان، فعال نوجوان کے طور پر سب سے آگے رہتے ہوئے دعوتِ رسولؐ کی راہ میں موجود بڑی رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔ اور مدینہ کے دور میں، لشکر اسلام کے سپہ سالار، سرگرم اور فعال دستوں کے کمانڈر، جانکار، ذہین، شرافتمند اور معاف کرنے والا انسان اور میدان کار زار میں بہادر سپاہی اور بہترین کمانڈر اور سماجی مسائل میں ہر لحاظ سے ایک ترقی یافتہ نوجوان کی صورت میں آپ نے بہترین کردار ادا کیا ہے