افکار ناب

اسلام ناب محمدیﷺ کا علمبردار

افکار ناب

اسلام ناب محمدیﷺ کا علمبردار

افکار ناب
محفوظ شدہ دستاویزات

اسرائیل میں "مکڑی کے جالے" کا نظریہ عملی شکل اختیار کر رہا ہے، صہیونی میڈیا کا اعتراف……!

صہیونی ذرائع ابلاغ نے غاصب ریاست کی تباہی کے حوالے سے قائد مقاومت سید حسن نصراللہ کے نظریے کی حقیقت کا اعتراف کیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصر اللہ مقبوضہ علاقوں میں رونما ہونے والے واقعات سے مطمئن ہیں۔

ان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، سید حسن نصر اللہ کا صہیونی حکومت کے بارے میں "مکڑی کے جالے" کا نظریہ، جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ ریاست کمزور اور تباہی کے راستے پر ہے، اب حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے۔

 

یاد رہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک خطاب میں صہیونی ریاست کو اس کی کمزور بنیادوں کے پیش نظر مکڑی کے جالے سے تشبیہ دی تھی۔

 چند روز قبل ایک صہیونی سیکورٹی ریسرچ سینٹر نے ایک تحقیق کے نتائج شائع کیے ہیں جس میں بتایا گیا کہ اس ریاست کے اندر بحرانوں میں اضافے کی وجہ سے حز ب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے اس نظریہ پر زیادہ سے زیادہ یقین پیدا ہوگیا ہے کہ بہت جلد اسر ا ئیل کا خاتمہ ہو جائے گا۔ 

 

مذکورہ تحقیق کے مطابق ان حالات نے ایسی صورتحال پیدا کردی ہے کہ سرحدی پٹی میں صہیونی حکومت کے خلاف حز ب اللہ کی کارروائیوں میں اضافہ خارج از امکان نظر نہیں آتا۔ 

موافقین ۰ مخالفین ۰ 23/03/18

تبصرے  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی