افکار ناب

اسلام ناب محمدیﷺ کا علمبردار

افکار ناب

اسلام ناب محمدیﷺ کا علمبردار

افکار ناب
محفوظ شدہ دستاویزات

ماہ مبارک رمضان کے ہر دن کی مخصوص دعا اور اردو ترجمہ

پہلےدن کی دعا: 
اَللّهُمَّ اجْعَلْ صِیامی فیہ صِیامَ الصّائِمینَ وَقِیامی فیِہ قِیامَ القائِمینَ وَنَبِّهْنی فیہ عَن نَوْمَة الغافِلینَ وَهَبْ لی جُرمی فیہ یا اِلهَ العالمینَ وَاعْفُ عَنّی یا عافِیاً عَنِ المُجرِمینَ،     

اے معبود ! میرا روزہ اس مہینے میں روزہ داروں کا روزہ قرار دے، اور اس میں میرے قیام کو قیام کرنے والوں کا قیام قرار دے اور مجھے اس میں مجھے غافلوں کی غفلت سے بیداری عطا کر، اور میرے گناہوں کو بخش دے، اے جہانوں کے معبود اور مجھ سے درگذر فرما اے مجرمین سے درگذر کرنے والے۔

دوسرے دن کی دعا:   

اَللّهُمَّ قَرِّبْنی فیہ اِلى مَرضاتِکَ وَجَنِّبْنی فیہ مِن سَخَطِکَ وَنَقِماتِکَ وَوَفِّقنی فیہ لِقِرائَة ایاتِکَ بِرَحمَتِکَ یا أرحَمَ الرّاحمینَ،

اے معبود ! مجھے اس مہینے میں اپنی خوشنودی سے قریب تر فرما اور مجھے اپنے ناراضگی اور انتقام سے دور رکھ، اور مجھے اپنی آیات کی قرائت کی توفیق عطا فرما، اے مہربانوں کے سب سے بڑے مہربان۔

تیسرےدن کی دعا:

اَللّهُمَّ ارْزُقنی فیہ الذِّهنَ وَالتَّنْبیہ وَباعِدْنی فیہ مِنَ السَّفاهَۃ وَالتَّمْویہ وَاجْعَل لی نَصیباً مِن کُلِّ خَیْرٍ تُنْزِلُ فیہ بِجودِکَ یا اَجوَدَ الأجْوَدینَ،

اے معبود ! مجھے اس مہینے میں ذہانت اور بیداری عطا فرما اور مجھے سے بے وقوفی اور بے عقلی سے دور رکھ اور اپنی جود و سخا کے واسطے، میرے لیے اس مہینے کے دوران نازل ہونے ہونے والی ہر خیر و نیکی میں نصیب اور حصہ قرار دے، اے سب سے بڑے صاحب جود و سخا۔

چوتھےدن کی دعا:

اَللّهُمَّ قَوِّنی فیہ عَلى اِقامَة اَمرِکَ وَاَذِقنی فیہ حَلاوَة ذِکْرِکَ وَاَوْزِعْنی فیہ لِأداءِ شُکْرِکَ بِکَرَمِکَ وَاحْفَظْنی فیہ بِحِفظِکَ و َسَتْرِکَ یا اَبصَرَ النّاظِرینَ،

اے معبود ! مجھے اس مہینے میں تیرے امر کے قیام کے لیے طاقت عطا کر، اور اپنی یاد اور ذکر کی حلاوت مجھے چکھا دے اور اپنے شکر کی ادائیگی کو مجھے الہام فرما، اے بصارت والوں میں سے سب بڑے صاحب بصارت۔

پانچویں دن کی دعا:

اَللّهُمَّ اجعَلنی فیہ مِنَ المُستَغْفِرینَ وَاجعَلنی فیہ مِن عِبادِکَ الصّالحینَ القانِتینَ وَاجعَلنی فیہ مِن اَوْلیائِکَ المُقَرَّبینَ بِرَأفَتِکَ یا اَرحَمَ الرّاحمینَ،

اے معبود ! مجھے اس مہینے میں مغفرت طلب کرنے والوں اور اپنے نیک اور فرمانبردار بندوں میں قرار دے اور مجھے اپنے مقرب اولیاء کے زمرے میں قرار دے، تیری رأفت کے واسطے اے مہربانوں کے سب سے زیادہ مہربان۔

چھٹویں دن کی دعا:

اَللّهُمَّ لا تَخْذُلنی فیہ لِتَعَرُّضِ مَعصِیَتِکَ وَلاتَضرِبنی بِسِیاطِ نَقِمَتِکَ وَزَحْزِحنی فیہ مِن موُجِبات سَخَطِکَ بِمَنِّکَ وَاَیادیکَ یا مُنتَهى رَغْبَة الرّاغِبینَ،

اے معبود ! مجھے اس مہینے میں تیری نافرمانی کی وجہ سے ذلیل نہ فرما اور مجھے اپنے انتقام کا تازیانہ نہ مار، اور اپنے غضب کے اسباب و موجبات سے دور رکھ، اپنے فضل و عطا اور احسان کے واسطے، اے رغبت کرنے والوں کی آخری امید گاہ۔

ساتواں دن:  

اَللّهُمَّ اَعِنّی فیہ عَلى صِیامِہ وَقِیامِہ وَجَنِّبنی فیہ مِن هَفَواتِہ وَاثامِہ وَارْزُقنی فیہ ذِکْرَکَ بِدَوامِہ بِتَوْفیقِکَ یا هادِیَ المُضِّلینَ،

اے معبود ! اس مہینے کے دوران اس کے روزے اور شب زندہ داری میں میری مدد فرما، اور مجھے اس مہینے کے گناہوں اور لغزشوں سے دور رکھ، اور اپنا ذکر اور اس مجھے اپنی یاد کی توفیق جاری رکھنے کی توفیق عطا فرما، اپنی توفیق کے واسطے اے گمراہوں کے راہنما۔

آٹھواں دن:  

اَللّهُمَّ ارْزُقْنی فیہ رَحمَةَ الأَیْتامِ وَاِطعامَ الطَّعامِ وَاِفْشاءَ وَصُحْبَةَ الکِرامِ بِطَوْلِکَ یا مَلْجَاَ الأمِلینَ،     

اے معبود ! مجھے اس مہینے میں توفیق عطا کر کہ یتیموں پر مہربان رہوں، اور لوگوں کو کھانا کھلاتا رہوں، اور بزرگوں کی مصاحبت کی توفیق عطا کر، اے آرزو مندوں کی پناہ گاہ۔

نواں دن:

اَللّهُمَّ اجْعَل لی فیہ نَصیباً مِن رَحمَتِکَ الواسِعَة وَاهْدِنی فیہ لِبَراهینِکَ السّاطِعَة وَخُذْ بِناصِیَتی إلى مَرْضاتِکَ الجامِعَة بِمَحَبَّتِکَ یا اَمَلَ المُشتاقینَ،

اے معبود ! میرے لیے اس مہینے میں، اپنی وسیع رحمت میں سے، ایک حصہ قرار دے، اور اس کے دوران اپنے تابندہ برہانوں (دلائل) سے میری راہنمائی فرما، اور میری پیشانی کے بال پکڑ کر مجھے اپنی ہمہ جہت خوشنودی میں داخل کر، تیری محبت کے واسطے اے مشتاقوں کی آرزو۔

دسواں دن:

اَللّهُمَّ اجْعَلنی فیہ مِنَ المُتَوَکِلینَ عَلَیْکَ وَاجْعَلنی فیہ مِنَ الفائِزینَ لَدَیْکَ وَاجعَلنی فیه مِنَ المُقَرَّبینَ اِلیکَ بِاِحْسانِکَ یا غایَةَ الطّالبینَ،

اے معبود ! مجھے اس مہینے میں تجھ پر توکل اور بھروسہ کرنے والوں کے زمرے میں قرار دے، اور اس میں مجھے اپنے ہاں کامیابی اور فلاح عطا کر، اور اپنی بارگاہ کے مقربین میں قرار دے، تیرے احسان کے واسطے، اے متلاشیوں کی تلاش کے آخری مقصود۔

گیارہواں دن:
اَللّهُمَّ حَبِّبْ اِلَیَّ فیہ الْإحسانَ وَکَرِّهْ فیہ الْفُسُوقَ وَالعِصیانَ وَحَرِّمْ عَلَیَّ فیہ السَخَطَ وَالنّیرانَ بعَوْنِکَ یاغیاثَ المُستَغیثینَ،

اے میرے معبود ! اس مہینے میں نیکی اور احسان کو میرے لیے پسندیدہ قرار دے، اور برائیوں اور نافرمانیوں کو میرے لیے ناپسندیدہ قرار دے، اور اپنی ناراضگی اور بھڑکتی آگ کو مجھ پر حرام رسی کے واسطے، اے فریادیوں کے فریاد رس۔

بارہواں دن:

اَللّهُمَّ زَیِّنِّی فیہ بالسِّترِ وَالْعَفافِ وَاسْتُرنی فیہ بِلِباسِ الْقُنُوعِ وَالکَفافِ وَاحْمِلنی فیہ عَلَى الْعَدْلِ وَالْإنصافِ وَآمنِّی فیہ مِنْ کُلِّ ما اَخافُ بِعِصْمَتِکَ یاعصمَةَ الْخائفینَ،

اے معبود ! مجھے اس مہینے میں پردے اور پاکدامنی سے مزیّن فرما اور مجھے کفایت شعاری اور اکتفا کا جامہ پہنا دے اور مجھے اس مہینے میں عدل و انصاف پر آمادہ کر دے، اور اس مہینے کے دوران مجھے ہر اس شے سے امان دے جس سے میں خوفزدہ ہوتا ہوں، اے خوفزدہ بندوں کی امان۔

تیرہواں دن:

اَللّهُمَّ طَہرْنی فیہ مِنَ الدَّنسِ وَالْأقْذارِ وَصَبِّرْنی فیہ عَلى کائِناتِ الْأَقدارِ وَوَفِّقْنی فیہ لِلتُّقى وَصُحْبَة الْأبرارِ بِعَوْنِکَ یاقُرَّة عَیْن الْمَساکینِ،

اے معبود اس مہینے مجھے آلودگیوں اور ناپاکیوں سے پاک کر دے اور مجھے صبر دے ان چیزوں پر جو میرے لیے مقدر ہوئی ہیں، اور مجھے پرہیزگاری اور نیک لوگوں کی ہم نشینی کی توفیق دے، تیری مدد کے واسطے، اے بے چاروں کی آنکھوں کی ٹھنڈک۔

چودواں دن:

اَللّهُمَّ لاتُؤاخِذْنی فیہ بالْعَثَراتِ وَاَقِلْنی فیہ مِنَ الْخَطایا وَالْهَفَواتِ وَلا تَجْعَلْنی فیہ غَرَضاً لِلْبَلایا وَالأفاتِ بِعزَّتِکَ یا عِزَّ المُسْلمینَ،

اے معبود ! اس مہینے میں میری لغزشوں پر میرا مؤاخدہ نہ فرما، اور خطاؤں اور گناہوں سے دوچار ہونے سے دور رکھ، مجھے آزمائشوں اور آفات کا نشانہ قرار نہ دے، تیری عزت کے واسطے، اے مسلمانوں کی عزت و عظمت۔

پندرواں دن:

اَللّهُمَّ ارْزُقْنی فیہ طاعةَ الخاشعینَ وَاشْرَحْ فیہ صَدری بِانابَۃ المُخْبِتینَ بِأمانِکَ یاأمانَ الخائفینَ،    

اے معبود ! اس مہینے میں عجز و انکسار والوں کی سی اطاعت عطا کر، اور خاکسار اطاعت شعاروں کی سی توبہ کرنے کے لیے میرا سینہ گشادہ فرما، تیری امان کے واسطے، اے ڈرے سہمے ہؤوں کی امان۔

سولہواں دن:

اَللّهُمَّ وَفِّقْنی فیہ لِمُوافَقَة الْأبرارِ وَجَنِّبْنی فیہ مُرافَقَۃ الأشرارِ وَآونی فیہ برَحمَتِکَ إلى دارِ القَرارِ بإلهیَّتِکَ یا إله العالمینَ،

اے معبود ! مجھے اس مہینے میں نیک انسانوں کا ساتھ دینے اور ہمراہ ہونے کی توفیق دے اور بروں کا ساتھ دینے سے دور کر دے، اور اپنی رحمت سے مجھے سکون کے گھر میں مجھے پناہ دے، تیری معبودیت کے واسطے اے تمام جہانوں کے معبود۔

سترہواں دن:

اَللّهُمَّ اهدِنی فیہ لِصالِحِ الأعْمالِ وَاقضِ لی فیہ الحوائِجَ وَالآمالِ یا مَنْ لا یَحتاجُ إلى التَّفسیرِ وَالسُّؤالِ یا عالِماً بِما فی صُدُورِ العالمینَ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآله الطّاهرینَ     ،

اے معبود ! اس مہینے میں مجھے نیک کاموں کی طرف ہدایت دے، اور میری حاجتوں اور خواہشوں کو برآوردہ فرما، اے وہ ذات جو کسی سے پوچھنے اور وضاحت و تفسیر کی احتیاج نہیں رکھتی، اے جہانوں کے سینوں میں چھپے ہوئے اسرار کے عالم، درود بھیج محمد (ص) اور آپ (ص) کے پاکیزہ خاندان پر۔

اٹھارواں دن:

اَللّهُمَّ نَبِّهنی فیہ لِبَرَکاتِ أسحارِہ وَنوِّرْ فیہ قَلْبی بِضِیاءِ أنوارِہ وَخُذْ بِکُلِّ أعْضائِی إلى اتِّباعِ آثارِہ بِنُورِکَ یا مُنَوِّرَ قُلُوبِ العارفینَ،

اے معبود ! مجھے اس مہینے میں اس کی سحریوں کی برکتوں سے آگاہ کر اور اس میں اس کے انوار سے میرے قلب کو نورانی فرما اور میرے تمام اعضاء و جوارح کو اس کے نشانات کی پیروی پر مامور لگا دے، تیرے نور کے واسطے اے عارفوں کے قلبوں کو نورانی کرنے والے۔

انیسواں دن:

أللّهُمَّ وَفِّر فیہ حَظّی مِن بَرَکاتِہ وَسَہلْ سَبیلی إلى خیْراتِہ وَلا تَحْرِمْنی قَبُولَ حَسَناتِہ یا هادِیاً إلى الحَقِّ المُبینِ،

اے معبود ! اس مہینے میں میرا نصیب اس کی برکتوں سے مکمل کر لے اور اس کی نیکیوں اور بھلائیوں کی طرف میرا راستہ ہموار اور آسان کر، اور اس کے حسنات کے کی قبولیت سے مجھے محروم نہ فرما، اے آشکار حقیقت کی طرف ہدایت دینے والے۔

بیسواں دن:

أللّهُمَّ افْتَحْ لی فیہ أبوابَ الجِنان وَأغلِقْ عَنَّی فیہ أبوابَ النِّیرانِ وَوَفِّقْنی فیہ لِتِلاوَة القُرانِ یامُنْزِلَ السَّکینَة فی قُلُوبِ المؤمنین،

اے معبود ! اس مہینے میں اپنی بہشتوں کے دروازے مجھ پر کھول دے اور دوزخ کی بھڑکتی آگ کے دروازے مجھ پر بند کر دے، اور مجھے اس مہینے میں تلاوت قرآن کی توفیق عطا فرما، اے مؤمنوں کے دلوں میں سکون نازل کرنے والے۔

اکیسواں دن:

اَللهُمَّ اجْعَلْ لِی فِیہ إِلَی مَرْضَاتِکَ دَلِیلا وَلاتَجْعَلْ لِلشَّیطَانِ فِیہ عَلَی سَبِیلا وَاجْعَلِ الْجَنَّةَ لِی مَنْزِلا وَمَقِیلا یا قَاضِی حَوَائِجِ الطَّالِبِینَ ،

اے معبود ! اس مہینے میں میرے لیے تیری خوشنودی کی جانب راہنما نشان قرار دے اور شیطان کے لیے مجھ پر دسترس پانے کا راستہ قرار نہ دے، اور جنت کو میری منزل اور جائے آرام قرار دے، اے طلبگاروں کی حاجات بر لانے والے۔

بائیسواں دن:

أللّهُمَّ افْتَحْ لی فیہ أبوابَ فَضْلِکَ وَأنزِل عَلَیَّ فیہ بَرَکاتِکَ وَوَفِّقْنی فیہ لِمُوجِباتِ مَرضاتِکَ وَأسْکِنِّی فیہ بُحْبُوحاتِ جَنّاتَکَ یا مَجیبَ دَعوَة المُضْطَرِّینَ،

اے معبود ! میرے لیے اس مہینے میں اپنے فضل کے دروازے کھول دے اور اس میں اپنی برکتیں مجھ پر نازل کر دے، اور اس میں اپنی خوشنودی کے اسباب فراہم کرنے کی توفیق عطا کر، اور اس کے دوران مجھے اپنی بہشتوں کے درمیان بسا دے، اے بے بسوں کی دعا قبول کرنے والے۔

تئیسواں دن:

أللّهُمَّ اغْسِلنی فیہ مِنَ الذُّنُوبِ وَطَہرْنی فیہ مِنَ العُیُوبِ وَامْتَحِنْ قَلبی فیہ بِتَقْوى القُلُوبِ یامُقیلَ عَثَراتِ المُذنبین،

اے معبود ! مجھے اس مہینے میں گناہوں سے صفائی دے اور اس میں مجھے عیبوں سے پاک کر دے، اور میرے قلب کو قلبوں کی پرہیزگاری سے آزما لے، گنہگاروں کی لغزشوں کو نظر انداز کرنے والے۔

چوبیسواں دن:

أللّهُمَّ إنِّی أسألُکَ فیہ مایُرضیکَ وَأعُوذُ بِکَ مِمّا یُؤذیکَ وَأسألُکَ التَّوفیقَ فیہ لِأَنْ اُطیعَکَ وَلا أعْصِیَکَ یا جواد السّائلینَ،

اے معبود ! تیرے در پر ہر اس چیز کا سوالی ہوں جو تجھے خوشنود کرتی ہے اور ہر اس چیز سے تیری پناہ کا طلبگار ہوں جو تجھے ناراض کرتی ہے، اور تجھ سے توفیق کا طلبگار ہوں کہ میں تیرا اطاعت گزار رہوں اور تیری نافرمانی نہ کروں، اے سوالیوں کو بہت زیادہ عطا کرنے والے۔

پچیسواں دن:

أللّهُمَّ اجْعَلنی فیہ مُحِبّاً لِأوْلیائکَ وَمُعادِیاً لِأعْدائِکَ مُسْتَنّاً بِسُنَّۃ خاتمِ أنبیائکَ یا عاصمَ قٌلٌوب النَّبیّینَ،   

اے معبود ! مجھے اس مہینے میں اپنے اولیاء اور دوستوں کا دوست اور اپنے دشمنوں کا دشمن قرار دے، مجھے اپنے پیغمبروں کے آخری پیغمبر کی راہ و روش پر گامزن رہنے کی صفت سے آراستہ کر دے، اے انبیاء کے دلوں کی حفاظت کرنے والے۔

چھبیسواں دن:

أللّهُمَّ اجْعَلْ سَعْیی فیہ مَشکوراً وَذَنبی فیہ مَغفُوراً وَعَمَلی فیہ مَقبُولاً وَعَیْببی فیہ مَستوراً یا أسمَعَ السّامعینَ،     

اے معبود ! اس مہینے میں میری کوششوں کو لائق قدر دانی قرار دے، میرے گناہوں کو اس میں بخشیدہ قرار دے، اور میرے عمل کو اس میں قبول شدہ اور میرے عیبوں کو پوشیدہ قرار دے، اے سننے والوں میں سب سے زیادہ سننے والے۔

ستائیسواں دن:

أللّهُمَّ ارْزُقنی فیہ فَضْلَ لَیلَة القَدرِ وَصَیِّرْ اُمُوری فیہ مِنَ العُسرِ إلى الیُسرِ وَاقبَلْ مَعاذیری وَحُطَّ عَنِّی الذَّنب وَالوِزْرَ یا رَؤُفاً بِعِبادِہ الصّالحینَ،

اے معبود اس مہینے میں مجھے شب قدر کی فضیلت نصیب فرما، اور اس میں میرے امور و معاملات کو سختی سے آسانی کی طرف پلٹا دے، میری معذرتوں کو قبول فرما اور گناہوں کا بھاری بوجھ میری پشت سے اتار دے، اے نیک بندوں پر مہربانی کرنے والے۔

اٹھائیسواں دن:

أللّهُمَّ وَفِّرْ حَظِّی فیہ مِنَ النَّوافِلِ وَأکْرِمنی فیہ بِإحضارِ المَسائِلِ وَقَرِّبْ فیہ وَسیلَتی إلیکَ مِنْ بَیْنِ الوَسائِلِ یا مَن لا یَشْغَلُهُ إلحاحُ المُلِحِّینَ،

اے معبود ! اس مہینے کے نوافل اور مستحبات میں میرا حصہ بڑھا دے، اور اس میں میری التجاؤں کی قبولیت سے مجھے عزت دے، راستوں کے درمیان میرا راستہ اپنے حضور قریب فرما، اے وہ جس کو اصرار کرنے والوں کا اصرار [دوسروں سے] غافل نہیں کرتا۔

انتیسواں دن:

أللّهُمَّ غَشِّنی فیہ بالرَّحْمَة وَارْزُقنی فیہ التَّوفیقَ وَالعِصْمَةَ وَطَہر قَلبی مِن غیاہبِ التُّهمَة یارَحیماً بِعبادِہ المُؤمنینَ، 

اے معبود ! اس مہینے میں مجھے اپنی چادر رحمت میں ڈھانپ دے، مجھے اس میں توفیق اور تحفظ دے، اور میرے قلب کو تہمت کی تیرگیوں سے پاک کر دے، اے با ایمان بندوں پر بہت مہربان۔

آخری رمضان کا دن:

أللّهُمَّ اجْعَلْ صِیامی فیہ بالشُّکرِ وَالقَبولِ عَلى ما تَرضاهُ وَیَرضاهُ الرَّسولُ مُحکَمَةً فُرُوعُهُ بِالأُصُولِ بِحَقِّ سَیِّدِنا مُحَمَّدٍ وَآلہ الطّاہرینَ وَالحَمدُ للہ رَبِّ العالمینَ،

اے معبود ! اس مہینے میں میرے روزوں کو قدر دانی اور قبولیت کے قابل قرار دے اس طرح سے کہ تو اور تیرے رسول (ص)، پسند کرتے ہیں، یوں کہ اس کے فروع اس کے اصولوں سے محکم ہوئے ہوں، ہمارے سرور و سردار محمد اور آپ کی آل پاک کے واسطے، اور تمام تر تعریف اللہ کے لیے ہے جو جہانوں کا پروردگار ہے۔

تبصرے  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی